اوورسیز کشمیری مقبوضہ وادی کی صورتحال کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر ہے ہیں: بیر سٹر سلطان محمود 

  اوورسیز کشمیری مقبوضہ وادی کی صورتحال کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر ...

  

         واشنگٹن ڈی سی(این این آئی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے میں بیرون ملک مقیم کشمیری اہم کردار ادا کر رہے ہیں کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واشنگٹن ڈی سی میں کشمیر ہاؤس کے زیر اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے بیرون ملک مقیم کشمیری سمجھتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی فسطائیت بھارت میں اقلیتوں کے لیے ایک واضح خطرہ ہے اور ہندوتوا فسطائیت بھارت کے سیکولر اور جمہوری ہونے کے دعوے پر ایک سوالیہ نشان ہے وہ دن گزر گئے جب بھارت کو گاندھی کی سرزمین کہا جاتا تھا کشمیری نژاد امریکی بائیڈن انتظامیہ کو اس بات پر آمادہ کرسکتے ہیں کہ وہ کشمیر میں مداخلت کرکے کشمیری عوام کوان کا حق خود ارادیت دلانے میں کرداراداکرے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دی گئی ہے انہوں نے اقوام متحدہ کے بعد دوسرے سب سے بڑے فورم اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کیا جس نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیرکے لئے خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔ وہ او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان کے ساتھ اپنی بات چیت کی تفصیلات بتا رہے تھے جس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ سے ملاقات بھی شامل ہے۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہاکہ عالمی طاقتوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کشمیر میں جنگ جاری ہے جسے بھارت نہیں جیت سکتا۔  تقریب سے دیگر لوگوں کے علاوہ عرفان یعقوب،سردار زبیر خان، شعیب ارشاد، سردار آفتاب روشن خان،پروفیسر سعید خان، آفتاب شاہ، فاروق احمد خان، راجہ علی، شفیق شاہ،رضاء الدین صدیقی،آصٖف خان، سیماب شفیق،راجہ لیاقت کیانی اورسردار ظریف خان نے بھی خطاب کیا۔ 

صدر آزاد کشمیر

مزید :

صفحہ آخر -