سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امدا د ناکافی، اوورسیز پاکستانی ملک کا سٹریٹجک اثاثہ: ظہیر جنجوعہ 

  سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امدا د ناکافی، اوورسیز پاکستانی ملک کا سٹریٹجک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اوٹا(این این آئی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کے تناظر میں دنیا ہماری مدد کیلئے آئی ہے، پاکستان کے عوام اور تارکین وطن ہی ہیں جن کے تعاون اور کوششوں کو اس عظیم مساعی میں حتمی درجے میں دیکھا اور سراہا جائیگا۔ یہ بیان انہوں نے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے اسے  816 ملین امریکی ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔ اسی طرح کینیڈین حکومت نے بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 30 ملین کینیڈین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے علاوہ کینیڈین عوام اور تنظیموں کی جانب سے اکٹھی کی گئی،7.5 ملین کینیڈین ڈالر امداد کے برابر مزید امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم عالمی برادری کی جانب سے ملنے والی امداد سمندر میں قطرہ کے برابر ہے اور سیلاب سے پاکستان میں ہونے والی تباہی اور بربادی سے نبٹنے اور بحالی کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جامع اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے جن میں پاکستانی عوام اور پاکستانی تارکین وطن کو بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنا ہو گا۔ظہیر جنجوعہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کا سٹریٹجک اثاثہ قرار دیا اور کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کو  متحرک کردار اور پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں بھرپور تعاون کرنے پر سراہا۔ 
ظہیر جنجوعہ 

مزید :

صفحہ آخر -