بھارت سے شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

  بھارت سے شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں کے اعصاب شکن میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹ کی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شاہینوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارت کیخلاف اپنے پہلے میچ میں مقابلہ کو سرا ہتے ہوئے ٹیم کی تحسین کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصاب شکن مقابلہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو شاندار کاوش قرار دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ٹیم پاکستان گریٹ گیم۔میچ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں کوئی شرم کی بات نہیں، کوشش کرنا اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے ا?ج ا?پ کو کوشش کرتے دیکھا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ ا?ج کا میچ بڑا سنسنی خیز تھا اور کچھ بھی ہوسکتا تھا، ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو۔
شہباز، مریم

مزید :

صفحہ اول -