پاک بھارت میچ، امپائرز پر تنقید،”نو بال“اور”چیٹر”، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز

       پاک بھارت میچ، امپائرز پر تنقید،”نو بال“اور”چیٹر”، ٹوئٹر پر ٹاپ ...

  

لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اعصاب شکن مرحلے اور آخری اوور میں محمد نواز کی جانب سے کرائی گئی گیند کو نو بال قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین امپائرز پر برس پڑے اور اسے دھوکہ دہی قرار دے دیا۔خیال رہے کہ بھارت کو آخری اوور میں جیتنے کے لئے 16 رنز درکار تھے کہ اس موقع پر محمد نواز کو اوور دیا گیا، نواز کی فل ٹاس گیند کو امپائرز کی جانب سے نو بال قرار دیا گیا جو بظاہر نو بال نہیں تھی، اس متنازع نو بال پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا صارفین و دیگر کی جانب سے سوال اٹھایا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نو بال ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔سابق آسٹریلین کرکٹر بریڈ ہوگ نے نو بال پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ نو بال کا جائزہ کیوں نہیں لیا گیا؟ پھر یہ ڈیڈ بال کیسے نہیں ہو سکتی کہ جب کوہلی فری ہٹ پر بولڈ ہو گئے؟۔سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی امپائروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امپائر بھائیو نو بال تھوڑا دیکھ کے، بنتی نہیں تھی ویسے۔پاکستان کے گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے؟ میں نہیں جانتا. ماہرین اور قواعد کیا کہتے ہیں؟ کیونکہ وہ گیند ٹرننگ پوائنٹ تھی اور بابر اعظم کو اس کے فوراً بعد امپائرز کے ساتھ احتجاج کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چیٹر (دھوکے باز) کو بھی ٹوئٹر ٹرینڈ بنا دیا گیا اور انگلینڈ کے خلاف بھارتی ویمن باؤلر دیپتی شرما کے رن آؤٹ کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے بھارتی بیٹر اور امپائرز کو چیٹر (دھوکے باز) کہا گیا۔

ٹاپ ٹرینڈ

مزید :

صفحہ اول -