وزیراعظم آج اہم دورے  پر سعودی عرب جائینگے

 وزیراعظم آج اہم دورے  پر سعودی عرب جائینگے

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف آج اہم دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کرینگے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک سعودی تعلقات علاقائی و عالمی امور اور امریکہ کی سعودی عرب کو دھمکیوں سے پیدا صورتحال پر  گفتگو ہوگی۔وزیراعظم کا یہ دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات ہوگی۔ وہ سعودی انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے جبکہ عمرہ کی ادائیگی کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم دور

مزید :

صفحہ اول -