عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جیلوں کے وزیر اعظم بلاول بھٹو کے نعرے
لاہور(شہزاد ملک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عاصمہ جہانگیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والی مقامی ہوٹل کی تقریب میں شرکت کے موقع پر جیالوں نے وزیر اعظم بلاول کے فلک شگاف نعرے لگا دیے جیالوں منشاء پرنس, وقاص منشاء پرنس,مسرت صدیقی,اکبر ہرا,عاقب پیا, ایڈون سہوترا اور مرکزی رہنما چودھری سجاد نذیر نے بھی بلاول بھٹو وزیر اعظم کے نعرے لگا دیے جبکہ پی ایس ایف اور یوتھ کے نوجوانوں نے بلاول بھٹو کو اپنے گھیرے میں لیکر ان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کے ساتھ آی لو یو بلاول کے نعرے بھی لگاے جیالے اس قدر پر جوش تھے کہ بار بار سٹیج کی جانب سے خاموش رہنے کی اپیل کے باوجود نعرے لگاتے رہے رہنما پیپلز پارٹی رانا فاروق سعید اور فیصل میر پی ایس ایف کے جوانوں کو خاموش کروانے اور ان کو سٹیج کے سامنے والی جگہ سے نیچے بیٹھنے کی اپیل کرتے رہے جیالے نیچے تو بیٹھ گیے مگر انہوں نے اپنے چیرمین کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ بند نہ کیا اس سے قبل جب بلاول بھٹو کو ان کی سیکورٹی پنڈال میں لا رہی تھی تو اس وقت بھی جیالے اپنے چیرمین کے ساتھ سیلفیاں لینے میں مصروف رہے۔
جیالے نعرے