پی ٹی آئی کارکن کی چیف الیکشن کمشنرکو قتل کی دھمکیاں، حکومت کا کارروائی پرغور

   پی ٹی آئی کارکن کی چیف الیکشن کمشنرکو قتل کی دھمکیاں، حکومت کا کارروائی ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت چیف الیکشن کمشنر اور اْن کی فیملی کو قتل کی دھمکیوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کیخلاف کارروائی پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن خرم نے دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر دی۔ذرائع نے بتایا ہے حکومت بیرون ملک سے دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائی پر غور کررہی ہے، متعلقہ اداروں نے قتل اور سنگین نتائج پر مبنی تمام ریکارڈ اکٹھا کرلیا ہے۔

حکومت غور

مزید :

صفحہ اول -