آزا د جموں و کشمیر کا 75 واں   یوم تاسیس آج منایا جائیگا 

  آزا د جموں و کشمیر کا 75 واں   یوم تاسیس آج منایا جائیگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(این این آئی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر کے کشمیری آج (پیر)24اکتوبر کو آزا د جموں و کشمیر کا 75 واں یوم تاسیس منائیں گے۔ آزاد کشمیر کا یوم تاسیس 24 اکتوبر 1947 کو ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ تمام ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں قومی پرچم لہرانے کی سادہ اور پروقار تقریبات ہوں گی۔
یوم تاسیس

مزید :

صفحہ اول -