قومی اسمبلی کااجلاس آج دوبارہ ہوگا

   قومی اسمبلی کااجلاس آج دوبارہ ہوگا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کااجلاس دوروزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کے روز دوبارہ ہوگا،جس میں قانون سازی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر بحث کرنے کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس(آج) شام 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے، اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دو توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جائیں گے   جبکہ دو بل منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے جن میں قانون شہادت (ترمیمی) بل 2022اورپیٹرولیم (ترمیمی)بل2022شامل ہیں ، اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر بحث کرنے کی تحریک بھی پیش کی جائے گی۔

ْقومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -