وزیر اعظم سے ڈائریکٹرز نیسلے کی ملاقات،سیلاب زدگان کیلئے چیک دیا

  وزیر اعظم سے ڈائریکٹرز نیسلے کی ملاقات،سیلاب زدگان کیلئے چیک دیا

  

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف سے نیسلے پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلٹی شیخ وقار احمد اور نیسلے پاکستان کی ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ہاجرہ عمر نے لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر نیسلے کے ذمہ داران نے وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے نیسلے کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر زاہد حامد نے بھی لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم 

مزید :

صفحہ اول -