چار ماہ جاری رہنے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کے بعد دوبارہ طلب

      چار ماہ جاری رہنے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کے بعد دوبارہ ...

  

      لاہور(نمائندہ خصوصی)چار ماہ کے طویل عرصے تک جاری رہنے والا پنجاب اسمبلی کا 41واں اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ سپیکر سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کا 42واں اجلاس آج (پیر) شام چار بجے طلب کر لیا۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق سپیکرمحمد سبطین خان نے آئین کے آرٹیکل (3)54اور آرٹیکل127کے تحت حامل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا 41واں اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ختم کر دیا۔ سپیکر محمد سبطین خان نے آئین کے مذکورہ آرٹیکلز کے تحت حامل اختیارات استعمال کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کا 42واں اجلاس آج (پیر)24اکتوبر 2022 شام 4بجے طلب کر لیا ہے۔  سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس اراکین اسمبلی کی ریکوزیشن پرطلب کیا ہے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41ویں اجلاس کے اختتام اور 42ویں اجلاس کی طلبی کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے۔

پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -