احتجاج میں پولیس تشدد سے زخمی پی ٹی آئی کارکن کی درخواست پر مقدمہ درج نہ ہوسکا

  احتجاج میں پولیس تشدد سے زخمی پی ٹی آئی کارکن کی درخواست پر مقدمہ درج نہ ...

  

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد میں احتجاج کے دوران پولیس تشدد سے زخمی ہونیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پر وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے زخمی کارکن نے گزشتہ روز تھانہ نیوٹاؤن میں درخواست دائر کی تھی۔ زخمی کارکن کامران نذیر نے وزیرداخلہ، آئی جی اسلام آباد،ایس پی نوشیروان، ڈی ایس پی سجاد بخاری اور ایس ایچ او امان اللہ کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ اور آئی جی اسلام آباد کے ایماء پر ہم پر تشدد کیا گیا، اسلام آباد پولیس کے تشدد سے میں اور عمران کیانی زخمی ہوئے۔ درخواست میں دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مقدمہ درج نہ ہوا

مزید :

صفحہ اول -