پی ٹی آئی مارچ پر پولیس تشد د، تحقیقا ت کیلئے قائم ٹربیونل نے کام شروع کر دیا 

پی ٹی آئی مارچ پر پولیس تشد د، تحقیقا ت کیلئے قائم ٹربیونل نے کام شروع کر دیا 

  

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 25مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ پر پولیس تشد د کی تحقیقا ت کیلئے قائم ٹربیونل نے کام شروع کر دیا۔ ٹربیونل کے سربراہ جسٹس (ر) شبر رضوی کو منسٹرز بلاک میں کمرہ الاٹ کر کے عملہ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کر دی گئیں۔بتایا گیا ہے کہ ٹربیونل کے سربراہ کو منسٹرز بلاک میں کمرہ نمبر 8الاٹ کیا گیا۔ٹربیونل 25مئی کے واقعات کے حوالے سے سارے اسباب اور عوامل کا جائزہ لے کر سفارشات پر مبنی رپورٹ مرتب کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ تشہیری مہم بھی شروع کرے گا جس میں عوام کو 25مئی کے دن کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے راغب کیا جائے گا۔

تحقیقاتی ٹربیونل

مزید :

صفحہ اول -