پیپلز پارٹی،(ن) لیگ کا چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانیکا فیصلہ 

    پیپلز پارٹی،(ن) لیگ کا چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم ...

  

     اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے تحریک عدم اعتما د لانے کا فیصلہ کر لیا ہے،صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن تیار ہے، تحریک عدم اعتماد ریکوزیشن پر سینیٹرز کے دستخط کرائے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے تحریک اعتماد کی ریکوزیشن پر دستخط کر دئیے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں سے رابطے شروع بھی کر دئیے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان  نیشنل پارٹی سے بھی رابطے جاری ہیں،جبکہ جی ڈی اے،پی کے میپ اور اے این پی سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملے گا،یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے،صادق سنجرانی کیخلاف پہلی تحریک اعتماد 2019 میں لائی گئی تھی،ماضی میں پاکستان کے ایوانِ بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی۔اپوزیشن نے ان نتائج کو دباؤ کے نتیجے میں وفاداری تبدیل کروانے کا عمل قرار دیا ہے۔

حکومت فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -