شمالی وزیرستان، سرحد پار سے دہشتگردوں کی چوکی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

  شمالی وزیرستان، سرحد پار سے دہشتگردوں کی چوکی پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان ...

  

     راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان کے حسن خیل سیکٹر پر افغانستان کی حدود سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ لانس حوالدار وقار علی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق چھوٹا لاہور صوابی سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بار بار افغانستان پر زور دیتا آیا ہے موثر بارڈرمینجمنٹ کو یقینی بنائے، افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

جوان شہید

مزید :

صفحہ اول -