اسلام آبادمیں قانون نافذ کرنیوالے ہی قانون توڑ رہے ہیں، اسد عمر

    اسلام آبادمیں قانون نافذ کرنیوالے ہی قانون توڑ رہے ہیں، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے لکھا کہ ہمارے ورکر مراد بخاری کو پکڑنے آئے اور نہیں ملا تو بھائی مہتاب بخاری کو پکڑ کر لے گئے۔سینئر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ملک کا دارالحکومت ہے یا کوئی جنگل؟ انشاء اللہ ان تمام غیر قانونی کام کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -