مردان،دکان تنازعہ پر مینا مارکیٹ کے صدرکو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
مردان(بیورورپورٹ) شہر کے مصروف ترین بازار بنک روڈ میں دکان کے تنازعہ پر مینا مارکیٹ کے صدر کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا،70سالہ مقتول شاہ زمین مینا مارکیٹ کے صدرتھے پولیس نے چار ملزمان کوگرفتارکرلیااس حوالے سے مقتول کے بیٹے کامران نے پولیس کو بتایاکہ میرے والد نے سمیع الحق ولد انزرگل سکنہ کاروان روڈ سے ڈھائی کروڑ پر دکان خریدی تھی جس میں ڈیڑھ کروڑ روپے ادائیگی کی تھی جس کی ادائیگی کے لئے تاریخ طے تھی تاہم دکان میں اخترمنیر،بدرمنیر،بخت منیر پسران سرفرازاورجواد ولد احسان الحق وغیرہ بھی حصہ دارتھے اوررقم پر آپس میں لڑائی جھگڑے کررہے تھے وقوعہ کے وقت جواد اور سمیع الحق بامسلح آئے اور دکان کو تالا لگائے اوردنوں ملزمان نے اخترمنیر،بدرمنیر،بخت منیر پسران سرفراز،نعمان ولداخترمنیراورمعراج الحق ولد انزرگل کی ا یماء پر ہم پر فائرنگ کردی جس سے میرے والد شاہ زمین لگ کرموقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ میں بال بال بچ گیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کرکے مقدمہ درج کرکے چارمبینہ ملزمان اخترمنیر،بخت منیر،بدرمنیر،نعمان ولد بخت منیرکو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔