ڈیرہ،موٹر کار سے 18 کلو  چرس برآمد،2 ملزمان گرفتار

ڈیرہ،موٹر کار سے 18 کلو  چرس برآمد،2 ملزمان گرفتار

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور مشیر وزیر اعلیٰ برائے محکمہ ایکسائز خلیق الرحمن کی منشیات فروشوں، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں تیز کرنے اور معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے خصوصی احکامات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ظفر الاسلام خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز، انجینئر ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے اور سرکل آفیسر و SHOکو گائیڈ لائن اور سپورٹ کے بعد تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان ساتھ ریجن موثر طریقے سے دوبارہ فعال، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، موٹر کار سے 18000گرام (18کلو گرام)اعلی کوالٹی کی چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق زاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز)کی زیر سرپرستی اور فہیم نوازسرکل آفیسر ڈی آئی خان ساؤتھ ریجن کے زیر نگرانی محمد الیاس SHOتھانہ ایکسائز ڈی آئی خان ساتھ ریجن نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر ڈیرہ چشمہ روڈ پر دوران ناکہ بندی مخبر شدہ گاڑی نمبری ASK 404کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18000گرام (18کلو گرام)اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کی، دو ملزمان مظفر اقبال ولد منظور حسین اور منیر حسین ولد غلام شبیر ساکنان تحصیل و ضلع بھکرکو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز ڈی آئی خان ساتھ ریجن میں محمد الیاس SHOتھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔اس حوالے سے مشرف خان مروت سیکرٹری محکمہ ایکسائز، ظفر الاسلام خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اور انجینئر ڈاکٹر عید بادشاہ ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -