ڈیرہ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر  سائیکل سوار نوجوان جاں بحق 

    ڈیرہ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر  سائیکل سوار نوجوان جاں بحق 

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ پروآ کی حدود اکرام اللہ استرانہ مارکیٹ کے سامنے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20سالہ نوجوان زخمی ہوکر ہسپتال میں دم توڑ گیا، پروآ پولیس نے متوفی کے والد کی رپورٹ پر ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔  تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ میں مادو خان سلیمان خیل نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا 20سالہ بیٹاکلیم شاہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اکرام اللہ استرانہ مارکیٹ کے سامنے تیز رفتار ٹرک نمبرZ-5602نے اس کو ٹکر مار کر زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہمی کیلئے پروآ ہسپتال لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -