بُڈا پیسٹ واٹر ورکس کے سات رکنی وفد کاڈبلیو ایس ایس سی مردان کا دورہ

    بُڈا پیسٹ واٹر ورکس کے سات رکنی وفد کاڈبلیو ایس ایس سی مردان کا دورہ

  

مردان(بیورورپورٹ) بُڈا پیسٹ واٹر ورکس کے سات رکنی وفد نے ڈبلیو ایس ایس سی مردان کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد دونوں اداروں کے تجربات اور شراکت سے استفادہ حاصل کرناہے۔وفد کے ارکان نے کمپنی کے مختلف سیکشنز کامعائنہ کیا جن میں شکایت سیل،کسٹمر سروسز،بلنگ اینڈ ریونیو،آئی ٹی اور واٹر سپلائی شامل تھے۔وفد کی قیادت بُڈا پیسٹ واٹر ورکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیرن کیزلر نے کی جبکہ وفدمیں کسٹمر ریلیشنز کی ماہر ایسٹر انسے،نان ریونیو واٹر کے ماہر ایولنل مڈسیوزی، بین الاقوامی ریلیشنز کی ماہر ریٹا،آئی ڈی ڈی ڈی کے گور برانڈسٹیٹر،سکاڈا کے ماہر پال براٹوک،آئی ٹی ڈیویلپمنٹ کے ماہرگیسبابرانئی اور شامل تھے۔گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنر شپ الائنس کے تحت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے یورپی یونین واٹر آپریٹرز پروگرام کے تحت واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان اور واسا لاہور نے پروگرام کے لئے مشترکہ طور پر درخواست دی تھی۔سخت مسابقتی عمل کے بعد جنوبی ایشیا ء سے ڈبلیو ایس ایس سی مردان،واسا لاہور اور یورپ سے بُڈا پسٹ واٹر ورکس کو پروگرام میں شامل کیاگیا ہے۔ یہ پروگرام یورپی یونین کی مالی اعانت سے چل رہا ہے اوریو این ہیبٹیٹ(UN-Habitat) کے تحت گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ الائنس کے ذریعے اس کا نفاذ کیا جارہا ہے۔اس پروگرام کی مدد سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے ٹیکنالوجی سے آگاہی اور کسٹمر سروسز کو بہتر بنانے کے لئے تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے وفد کو کمپنی کی آپریشن اورخدمات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت واسا لاہوراور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کو کسٹمر سروسز ٹریننگ، آئی ٹی سسٹم،سکاڈا سسٹم،نان ریونیوواٹر میں کمی کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔پروگرام کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے عملے کو تکنیکی معاونت اوربین الاقوامی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام سے مردان کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ایم 2016سے مردان شہر کے39نائبرہوڈ کونسلوں میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی،صفائی اور نکاسی آب کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ مردان شہر کے دس یونین کونسلوں کے پانچ ہزار صارفین کو دن میں تین بار صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سال میں دو مرتبہ پی سی آر ڈبلیو آر کے ذریعے ٹسٹ کئے جاتے ہیں جس کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے تمام ٹیوب ویلوں کے پانی کو سوفیصد بہتر اور صحت بخش قرار دیا گیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -