پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں میں عوامی خیرخواہ کوئی نہیں،حیدر زمان خان

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں میں عوامی خیرخواہ کوئی نہیں،حیدر زمان خان

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)عوامی ورکرز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر انجینئر حیدر زمان خان نے کہا ہے کہ چاہے پی ٹی آئی ہو یا پی ڈی ایم دونوں نے صرف وقتی نعرے لگا کر عوام کو اپنی دلفریب نعروں سے لوٹا ہے نہ کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ کیا عوامی خیر خواہ کوئی نہیں عوام کے ساتھ ہر کسی نے دھوکہ بازیاں کی ہیں 75سالوں سے اس ملک پر جاگیردار، سرمایہ دار اور اشرافیہ قابض ہیں اور وقت تقاضا کر رہی ہے کہ اس ملک کو ان مھٹی بھر سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور اشرافیہ کی چنگل سے آزاد کرایا جائے ان  خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر عوامی ورکرز پارٹی کی صوبائی جنرل سیکرٹری ملکہ خان،نوشہرہ کے ارگنائزر فقیر شاہ فقیر، بونیر کے ارگنائزر گل رحمان،مالاکنڈ ڈویژن کے ارگنائزر عثمان فانوس گجر، مردان کے ارگنائزر کفایت اللہ ایڈوکیٹ اور صوبائی رہنما ریحانہ شکیل سمیت تمام صوبائی ممبران نے شرکت کی اور اجلاس میں اپنا اپنا اظہار خیال پیش کیا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی انتخابات، تنظیم سازی سمیت دیگر پارٹی امورپر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر انجینئر حیدرزمان خان نے مزید کہا کہ اس ملک کو ایک مخصوص ٹولہ 75سالوں سے کھارہا ہے بلکہ اسی ایک مخصوص ٹولے نے اس ملک کے غریب عوام کا خون چوس لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور مقامی و اضلاعی لیڈرشپ اور کارکنوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے حق پر ڈاکہ دالنے والوں کا کھڑا احتساب کیا جائے کیونکہ ملککے 98%آبادی کی بربادی سے خوشحالی کا حل صرف اور صرف عوامی ورکرز پارٹی کے پاس موجود ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -