توشہ خانہ کیس‘ عمران خان نااہلی فیصلہ خوش آئندقرار 

توشہ خانہ کیس‘ عمران خان نااہلی فیصلہ خوش آئندقرار 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات وایم پی اے امجدخان آفریدی نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے آئین وقانون کے مطابق تاریخی فیصلہ دیاہے نیازی نے اپنے جلسوں میں الیکشن کمیشن پردباؤڈالنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی الیکشن کمیشن جس جرات کامظاہرہ کرکے آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جوفیصلہ کیاہے ہم انہیں اس فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے امجدخان آفریدی نے کہاکہ تحریک انصاف ہردفعہ اپنے خلاف فیصلہ آنے پر اسے غلط قراردیتی ہے عمران خان اپنی خواہش کے مطابق فیصلوں کیلئے عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر مسلسل پریشرڈالتے رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کرنے کا آئینی حق رکھتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی نااہلی کے بعد سیاسی کشیدگی میں کمی،معیشت مضبوط اور ملک میں جمہوری اداروں کو استحکام ملے گاقوم کے سامنے سرٹیفائیڈچورکی غلط بیانی آشکارہ ہوچکی ہے وہ اب مزید تحریک انصاف کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -