امریکن این جی او نے مزید 6 دیہات سے پانی نکال کر زندگی بحال کردی

امریکن این جی او نے مزید 6 دیہات سے پانی نکال کر زندگی بحال کردی

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹھہری میرواہ تحصیل میں کامکرنے والی امریکن این جی او نے مزید 6 دیہات سے پانی نکال کر زندگی بحال کردی،علاقہ مکیوں میں خوشی کی لہر،خالی گھر پھر بسنے لگے،رونقیں لوٹنے لگیں تفصیلات کے مطابق خیرپور ضلع کی تحصیل ٹھری میرواہ کے دیہات سے بغیر کسی انتظامی سپورٹ علاقہ مکینوں کی مدد سے پانی نکالنے کا بیڑا اتھانے والی امریکن این جی او ٹیم ہیومنیٹی کی جانب سے دیہات سے موٹروں اور دیگر مشینری کے ذریعے پانی نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے سبڑرند،تلی دبی سمیت 4 دیہات سے پانی نکالنے کے بعد شبانہ روز کی محنت کے بعد ٹیم ہیومینٹی نے مزید 6 دیہات سے پانی نکال دیا ہے اس سلسلے میں ٹیم ہیومینٹی یو ایس کے پاکستان کے ڈائریکٹر آپریشن اید علی حسن زیدی نے بتایا کہ صرف چند دنوں کی کوششوں سے علاقے کے 10 سے زائد دیہات سے پانی نکال دیا ہے اور مزید دیہات میں بھی پانی نکالنے کا کام جاری ہے جس کو جلد مکمل کرنے کے لیے مشینری بڑھا دی گئی ہے ہم۔چاہتے ہیں لوگ اپنے گھروں کو لوٹیں اور ان کی زندگیاں اور علاقے میں معاشی صورتحال بحال ہو تاکہ لوگوں کو راشن و دیگر امداد کے لیے کسی کے آگے ہاتھ نہ ہھیلانا پڑے،دوسری جانب دیہات سے پانی نکلنے کے بعد وہاں پر بارشوں کے دوران مکینوں کی جانب سے خالی کیے گئے گھر دوبارہ آباد ہونا شروع ہوگئے اور زندگی معمول کی طرف لوٹنا شروع ہوگئی ہے علاقہ مکینوں کی جانب سے ٹیم ہیومینٹی یو ایس کے جذبے اور کام پر ان کے ساتھ اظہار تشکر بھی کیا جارہاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -