سکھر، ترقیاتی کام ادھورے، سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سکھر، ترقیاتی کام ادھورے، سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر بھرمیں جاری ترقیاتی کام ادھورے، گڈانی پھاٹک تا انجن شیڈ کالونی،نیو پنڈ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہریوں کو آمد رفت میں مشکلات کا سامنا،علاقہ مکینوں سمیت شہریوں کا بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے منتخب نمائندگان سمیت بلخصوص بلدیہ اعلی سکھر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروائی، عدم دلچسپی کے باعث سکھر شہر میں جاری ترقیاتی،نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کیکام مکمل نہیں ہو سکے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر،نمائش،قریشی گوٹھ،نیو پنڈ،گڈانی پھاٹک روڈ،بھوسہ لائن روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نکاسی و فراہمی کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار نظر آرہے تو شہر کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں سکھر ریلوئے اسٹیشن کے عقب گڈانی پھاٹک روڈ تا انجن شیڈ کالونی اور نیو پنڈ سمیت مختلف علاقوں کو ملانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے جگہ جگہ پڑے گڑھوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت وہاں سے گذرنے والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، علاقہ مکین پریشان حال زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں متاثرہ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر  بنیادی و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -