شہرقائد میں موسم کی تبدیلی، فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی شہر میں موسم کی تبدیلی کے پیش نظر فضائی معیار ایک بار پھر آلودہ ہوگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار مزید بدتر ہوگیا، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اتوارکوکراچی صف اول پر آگیا، کراچی اور لاہور کی فضا کو بہت غیر صحتمند قرار دے دیا گیا ہے۔کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 235 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 233 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔اتوارکوبھارتی شہر دہلی 192 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جبکہ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔خیال رہے کہ 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔