دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے: حاجی زبیر علی
پشاور (سٹی رپورٹر) پچگی روڈ تبلیغی مرکز کے معذور شخص حضرت عمر جو مئیر پشاور حاجی ز بیر علی سے ملاقات کی خواہش رکھتاتھا جرگذشتہ روز معذور شخص مئیر پشاور کے آفس پہنچ گئے اس دوران معذور شخص کو ویل چیئر پر دیکھتے ہی مئیر پشاور حاجی زبیر علی معذور شخص کے پاس پہنچ گئے اس دوران انہوں نے مئیر پشاور حاجی ز بیر علی کو قرآن شریف کا تحفہ پیش کیا جس پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے انکا شکریہ اداکیا اور کہاکہ انکو دنیاکا بہترین تحفہ پیش کیاگیا جس پر آپکو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں اس موقع پر مئیر پشاور نے معذور شخص سے بات چیت کیں جس پر انہوں نے بتایاکہ میں رکشہ ڈرائیور ہوں اورمیر ی خواہش تھی کہ میں مئیر پشاور سے ملاقا ت کروں جس پر آج انکی خواہش پوری ہوگئی ہے جس پر انہوں نے مئیر پشاور کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور ہر میدان میں کامیاب ہونے کی بھی دعا کیں جس پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے انکو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے جن کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاؤنگا اور انکی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھاجائیگا۔