مچنی گیٹ،13قمار باز  گرفتار، داو پر لگی رقم برآمد

مچنی گیٹ،13قمار باز  گرفتار، داو پر لگی رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے نواحی علاقہ میں سنوکر کلب میں جوا کھیلنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جو سنوکر گیم پر سٹہ لگانے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 41 ہزار روپے نقد برآمد کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقے بابو گڑھی میں چند جوان العمر افراد سنوکر کلب میں جوا اور سٹہ لگانے میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ ابراہیم خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں کمال،رافیل،عثمان،وجاہت،علی شاہ، وسیم، شاہین شاہ، زوہیب، عامر،نعمان عارف، فیصل، فرہاد اور بہادر شامل ہیں، گرفتار جوان العمر ملزمان جن کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم  41 ہزار روپے نقد برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے