اے این پی میں محلص اور تعلیم یافتہ افرا دکی کوئی جگہ نہیں،ڈاکٹر زاہد خان 

اے این پی میں محلص اور تعلیم یافتہ افرا دکی کوئی جگہ نہیں،ڈاکٹر زاہد خان 

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی انفارمیشن کمیٹی کے ممبر اور سابق تحصیل کونسل ممبرڈاکٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی تعلیم یافتہ قیادت کو آگے آنے کا موقع فراہم نہ کر رہی جس کے باعث پارٹی کی بنیادی رکنیت اور صوبائی انفارمیشن کمیٹی ممبر ہونے سے استعفیٰ کا اعلان کر تا ہے۔ اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی انفارمیشن کمیٹی ممبرڈاکٹر زاہد اللہ خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان عرصہ درازسے عوامی نیشنل پارٹی  کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور وہ خود متعدد بار پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائر رہ چکے ہیں، ذمہ داروں عہدے پر فائز ہونے کے باوجود متعدد بار پارٹی قیادت کو تعلیم یافتہ قیادت کو آگے آنے کا مشورہ دیا لیکن افسوس کہ عوامی نیشنل پارٹی بھی دیگر جماعتوں کی طرح مورثی سیاست پر یقین رکھتی ہے جس میں محلص اور تعلیم یافتہ افرا دکی کوئی جگہ نہیں جس کے باعث میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ اس موقع پر زاہداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سابق تحصیل کونسل ممبر بھی رہ چکے ہیں اور ان کا پورا خاندان ایک سیاسی جدوجہد کی تاریخ رکھتا ہے اس لئے اپنے خاندان سے صلاح مشورے کے بعد آئندہ کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -