موٹر وے پر مسافروں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے: ظاہر شاہ خان
مردان (بیورورپورٹ) موٹر وے پر مسافروں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور گزشتہ دنوں ہونے والے لوٹ مار کی فی الفور تحقیقات کی جائے اور ان گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیاجا? بصورت دیگر ملک بھر کے تاجر برادری موٹر وے پولیس کے خلاف احتجاج کو راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہارمردان چیمبر آف کامرس اینڈ بزنس انڈسٹری کے صدر اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ خان نے مردان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر تنطیم تاجران کے جنرل سیکرٹری وقارباچہ چیئرمین سرور صراف، گجو خان بازار کے جنرل سیکرٹری منیر خان نور زمان اور دیگر بھی موجود تھے. تاجر برادری کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس ماہ کے 21 اکتوبر کو رات اڑھائی بجے اسلام آباد موٹر وے پر جو حادثہ پیش آیا تھا جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوا تھا اور کئی لوگ اس میں زخمی بھی ہو چکے تھے مگر اسی اثنا موٹر وے کے ارد گرد رہنے والے نا معلوم افراد نے ان سے نقدی، قیمتی زیورات اور موبائل فون چھین لئے جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ آیا موٹر وے پولیس کا کام صرف جرمانے لگانا اور قومی خزانے کا بھرنا ہے کہ عوام کی تحفظ بھی انکے ذمہ داری ہے؟ ہم سب موٹر وے پولیس کیاعلی' حکام اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر مجبورط ہوکر اپنے حق کیلئے احتجاج کر راستہ اختیار کرینگے۔