عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ ختم نبوت ؐ کانفرنس 29 دسمبر کو ہوگی 

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ ختم نبوت ؐ کانفرنس 29 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 12ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس 29دسمبر کو شمسی روڈ عیدگاہ میں ہوگی اس بات کا اعلان عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مردان کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا اجلاس ضلعی امیر قاری اکرام الحق کی زیر صدارت منورہاؤس کینٹ میں منعقد ہواجس میں جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،مفتی سجاد کے علاوہ علمائے کرام نے کثیرتعداد میں شرکت کی تحفظ ختم نبوت کے ترجمان حاجی رضوان اللہ کے مطابق مرکزی قائدین خطاب کریں گے اور تیاریوں کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔