سکھر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  سکھر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کراچی سے جیکب آباد جانے والے سکھر ایکسپریس ٹریک کی فش پلیٹ ٹوٹنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی،تین گھنٹے کے مرمتی کام کے بعد سکھر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس رانی پور کے قریب گزر رہی تھی کہ اپ ٹریک کی فش پلیٹ ٹوٹ گئی جس کے باعث سکھر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی،جس کے باعث سکھر ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک لیا گیا،تین گھنٹوں کے مرمتی کام کے بعد سکھر ایکسپریس سمیت دیگر تمام ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -