ایڈیشنل سیکرٹری منصور  قیصر ویہا کی والدہ انتقال کرگئیں 

      ایڈیشنل سیکرٹری منصور  قیصر ویہا کی والدہ انتقال کرگئیں 

  

ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز خیبر پختونخوامنصور قیصر ویہا اورسابق کونسلر یونین کونسل نمبر 2 و سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ مسعود اختر ویہا کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ گزشتہ دوپہر کوٹلی امام حسین میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری اداروں کے سربراہان، عمائدین علاقہ، صحافیوں، رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ مسرور اختر ویہا، محمد سہیل ویہا اور محمد کاشف ویہا کی بھی والدہ جبکہ معروف کاروباری شخصیت محمد جاوید ویہا اور حاجی نصیر احمد ویہا کی بھابھی تھیں۔ نماز جنازہ ادائیگی کے بعد مرحومہ کی کوٹلی امام حسین قبرستان میں تدفین کردی گئی۔اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب(ر) کے جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمن، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد ریحان، ملک محمد عدنان، ذیشان کٹی خیل نے ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز خیبر پختونخوامنصور قیصر ویہا سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -