الیکشن کمیشن فیصلہ،عمران خان سرٹیفائیڈ چور،عبدالغفور حیدری  

  الیکشن کمیشن فیصلہ،عمران خان سرٹیفائیڈ چور،عبدالغفور حیدری  

  

ملتان (نیٹ نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ناموس رسالت ؐکے آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کی جسے ہم نے ناکام بنادیا، یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس ملک کو اسلام ہی بچاسکتاہے،عمران خان کو الیکشن کمیشن نے سرٹیفائیڈ چور قراردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی قلات میں ایک عظیم الشان جلسہ تحفظ ختم نبوّت ؐاور جلسہ دستار فضیلت خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماؤں اوردیگر علمائے کرام نے خطاب کیا،مولانا (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

عبدالغفور حیدری نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اگر دینی مدارس نہیں ہوتے تو یہ ملک سیکولر بن جاتا اس لئے مغربی ممالک  پاکستان میں دینی مدارس کو بند کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں،مگر جمعیت کا ایک بھی کارکن جب تک زندہ ہے ان کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

عبدالغفور حیدری 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -