اقوام متحدہ،انسداد پولیو ڈے آج، مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں 

        اقوام متحدہ،انسداد پولیو ڈے آج، مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد پولیو اور اقوام متحدہ کے عالمی دن آج منائے جائیں گے، اس وقت پولیو کا مرض دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے،عالمی  ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

پولیو کے کیسز میں 99.9 فیصد کمی آچکی ہے لیکن کرونا وبا کی وجہ سے ہونے والے تعطل سے خدشہ ہے کہ پولیو وائرس کہیں ایک بار پھر سر نہ اٹھا لے،پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پران پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔پولیو اپاہج کردینے والی مہلک متعدی بیماری ہے۔ اس بیماری میں مہلک پولیو وائرس عام طور پر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے، اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور مؤثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے،دوسری طرف  اقوام متحدہ کا عالمی دن  بھی آج منایا جا رہا ہے،یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کے منشور کے نافذ العمل ہونے کی سالگرہ کی یاد تازہ کرنے کے لیے تمام ممبر ممالک ہرسال آج کے دن مناتے ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -