میپکو، محکمانہ کیسوں کا فیصلہ،7افسر اور اہلکاروں کو سزائیں دینے کا حکم

میپکو، محکمانہ کیسوں کا فیصلہ،7افسر اور اہلکاروں کو سزائیں دینے کا حکم

  

ملتان (نیوزرپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 7افسران /اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او عبدالحکیم سب ڈویژن(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 عامر فاروق کی بطورایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن وہاڑی تعیناتی کے دوران بننے والے ایک کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دو درجہ تنزلی کردی ہے جبکہ دوسر ے کیس میں ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔ میکلوڈگنج سب ڈویژن بہاولنگر کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIعطا فرید کی کنسٹرکشن سب ڈویژن وہاڑی تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی، ایس ڈی او ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ وہاڑی محمدا حمد کی ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن تعیناتی کے دوران ادارے کو نقصان پہنچانے والے ایک کیس میں ایک لاکھ44ہزارروپے جبکہ دوسرے کیس میں 26ہزار670روپے وصول کرنے کی سزا سنائی ہے۔ سیٹلائٹ ٹان سب ڈویژن بوریوالہ کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ محمد یونس کی ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن تعیناتی کے دوران ادارے کو نقصان پہنچانے والے کیس میں 44ہزار450روپے ریکورکرنے، سٹی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ خلیل احمد کی ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن تعیناتی کے دوران ادارے کو نقصان پہنچانے والے کیس میں نقصان کی 50فیصد رقم وصول کرنے، ریذیڈنٹ انجینئر 132KVبوریوالہ گرڈاسٹیشن محمد اعظم کی ایس ڈی او مدینہ ٹان سب ڈویژن بوریوالہ تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں، قصبہ مڑل سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ فرخ شہباز لودھی کی پیراں غائب سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں ایک، ایک سال کے لئے ایک، ایک سالانہ انکریمنٹس روکنے کی سزائیں دی گئی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -