خاتون کو پناہ دینے کا معاملہ،فائرنگ سے باپ بیٹا قتل
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) تھانہ رکن پور کی حدود چک 59 پی کے علاقہ میں دن دیہاڑے دوہرے قتل کی افسوسناک واردات ہوئی۔ چند روز قبل گھریلو ناچاقی پر ملزم محمد شفیق گوپانگ کی بیوی روٹھ کر کنیر برادری سے تعلق رکھنے والے فقیر حسین کے گھر پناہ لیکر رہائشی پذیر ہوگئی جس پر ملزم محمد شفیق گوپانگ کو رنج تھا موقع پاکر ملزم محمد شفیق گوپانگ نے زبردستی گھر میں داخل ہوکر باپ بیٹا فقیر حسین اور تنویر حسین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی لاشیں کو تحویل میں لیکر (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)