رحیم یارخان، ٹبہ سلطان پور میں حادثے، 4جاں بحق 

رحیم یارخان، ٹبہ سلطان پور میں حادثے، 4جاں بحق 

  

رحیم یارخان،ٹبہ سلطان پور(بیورو رپورٹ، نما ئندہ پاکستان) چک نمبر 187ڈبلیوبی فوجیانوالہ کا رہائشی 12سالہ لڑکا محمد شہزادسیال اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ٹبہ سلطان پور کی طرف سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ میلسی روڈ پر بستی مظفر والی کے قریب کپاس کی چھڑیوں سے بھری بیل ریڑھی کو اورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آتے ہوئے موٹرسائیکل ٹرالی سیٹکرا گیا حادثے میں موٹرسائیکل سوار 12سالہ لڑکا محمد شہزاد موقع پر جابحق ہوگیا حادثے کے بعد موٹرسائیکل ٹرالی رکشہ ڈرائیور فرار ہوگیا جس کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا دوسری جانب پولیس تھانہ (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

ٹبہ سلطان پور نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا حوالے کردی حادثے کا باعث بننے والے ٹرالی رکشہ میں بھٹوں پر جلانے والا کچرا تھا۔ حادثہ موٹر وے ایم فائیو انٹر چینج کے قریب پیش آیاجہاں تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔حادثے میں ماں باپ اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع پاکر ریسکیو 1122 عملہ مقامی اور موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر ریسکیو عملہ کی مدد سے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار فیملی کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹان اللہ آباد سے ہے جو موٹر وے ایم فائیو کے راستے ملتان جارہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فہمیدہ بی بی حمد خالد اور بلال احمد جبکہ زخمیوں میں تبسم بی بی عتیقہ بی بی خدیجہ بی بی تہذیب علی اور ابو ہریرہ شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -