مٹھن کوٹ، عرس خواجہ فریدؒ پر رسومات ادائیگی، متنازعہ کمیٹی کیخلاف ریلی احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا بھی فیصلہ

  مٹھن کوٹ، عرس خواجہ فریدؒ پر رسومات ادائیگی، متنازعہ کمیٹی کیخلاف ریلی ...

  

راجن پور،کوٹ مٹھن (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)جانشین دربار فرید کوٹ مٹھن  خواجہ غلام فرید کوریجہ سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد کی قیادت میں  فریدی چوک سے بلدیہ چوک تک دربار فرید کوٹ مٹھن پر  عرس حضرت خواجہ غلام فرید کے موقع پر رسومات کی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 ادائیگی کے لئیبنائی جانی والی متنازعہ مذہبی امور  کمیٹی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا کہ متنازعہ کمیٹی فکر فرید کے خلاف سازش ھے مذکورہ کمیٹی اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں  میں بیھٹیایک شدت پسند افسر کی کارستانی ہے جو کہ سوا صدی کی روایات اور مزار کا پروٹوکول تبدیل کر  کیاپنی مرضی کی کمیٹی بنا کر دربار فرید پر شدت پسند سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں اوریہ سب کچھ تعصب اور شدت پسند سوچ کی عکاسی ھے گزشتہ عشرے سے حضرت خواجہ فرید سائیں رح کا دربار لاھور میں بیٹھے کچھ شدت پسندوں کے ھاتھوں فکر فرید کو محدود کرنے کا کا م ھو رھا ھے پہلے دربار فرید کو نماز عشا کے بعد بند قوالی زائرین کے لنگر منت منوتی پر پابندی عرس فرید پر تجارتی ثقافتی پابندیاں اور میلہ پر پابندی   رھی جس کے لئے لانگ مارچ   دھرنے اور احتجاج کیا گیا تو  عرس فرید کے  کی تقریبات کو بحال کیا گیا خواجہ غلام فرید کوریجہ نے مذید کہا کہ وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں مسجد، امام بارگاہ گرجا، گردوارہ مندر اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہوں ان کو جان و مال کو تحفظ حاصل ہو سرائیکی وسیب کے حقوق  کی اواز بلند کرتے رہیں گے  انہوں نے کہا کہ اگر دربار فرید کا پروٹوکول اور روایت کو تبدیل کیا گیا تو پھر ھر ضلع اور تحصیل سطح پر احتجاج کریں گے اس مظاہرے سے جام فیض اللہ مرکزی رہنما سرائیکستان قومی اتحاد اور فرخ شاہ نے بھی خطاب کیا اس احتجاجی ریلی میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی ایک کثیر تعداد نے  شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -