میونسپل کارپوریشن، جعلی دستخطوں سے بل وصول کرنیکا سلسلہ تیز

      میونسپل کارپوریشن، جعلی دستخطوں سے بل وصول کرنیکا سلسلہ تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان میں جعلی دستخطوں سے کروڑوں روپے کے بلوں کی وصولی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان، انجینئرنگ برانچ، فنانس اور آڈٹ برانچ نے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کرکے کروڑوں روپے کی بل کلیئر دیئے ہیں  ، گورنمنٹ کنٹریکٹر طاہر نوید نے تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن ملتان میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں  شکایت گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف آفیسر میونسپل(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
 کارپوریشن ملتان چوہدری فرمائش، میونسپل آفیسر فنانس فرخ گلزار  اور ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ یونس کھوسہ کارپوریشن ملتان کے مبینہ کرپٹ آفیسران ہیں، سابق کمشنر و سابق ایڈمنسٹریٹر جاوید اختر محمود کے جعلی دستخط کرکے 84لاکھ روپے کی پے منٹ کروائی اور اس مد میں ٹھیکہ دار سے بھاری کمیشن وصول کیا۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان نے جعلی کوٹیشن، مشینری اور فیول کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی، واضح رہے کہ میونسپل کارپوریشن ملتان میں  جعلی دستخطوں سے بل نکلوانے کا ایک کیس پہلے بھی اینٹی کرپشن ملتان میں چل رہا ہے۔  انہوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن، جاوید اختر محمود، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر آفیسران سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں  ملوث آفیسران کی دوران تعیناتی کا ریکارڈ قبضہ میں  لیا جائے اور ان کے خلاف چھان بین کی جائے۔