محفل میں ہوائی فائرنگ، چھاپہ، ڈانسر زسمیت متعدد گرفتار

  محفل میں ہوائی فائرنگ، چھاپہ، ڈانسر زسمیت متعدد گرفتار

  

کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی)پولیس رپورٹ کے مطا بق نواحی علاقہ چیلے واہن میں شرافت۔ علی کے بھائی صداقت علی کی شادی کے سلسلہ میں مبینہ ایف آئی اے انسپکٹر را ؤسلیمان سکنہ امیرپور اسٹیشن کی سرپرستی میں بہت بڑی محفل ہو رہی تھی جس میں طوائفیں غزالہ،صبود (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

اور دونا معلوم۔ طوائفیں ڈانس  کر رہی تھیں جبکہ پولیس تھانہ صدر کو مطلوب اشتہاری محمد خالد،محمد رمضان، پروہز، فاروق،محمد آصف بھی اس محفل میں موجود تھے مبینہ ایف آئی اے انسپکٹر راؤ سلیمان مسلح  کلاشنکوف، ریحان، منور، سجاد اور8نامعلوم مسلح افرادہوائی فائرنگ کر رہے تھے جو پولیس کو دیکھ کرفرار ہو گئے 4طوائفیں بھی پولیس کی گرفت سے نکل گئیں جبکہ 18افرادفرحان،خالد محمود،سہیل،نبیل،ذیشان،اصف محسن،شہباز،سلیم وگن،وقاص،ارشد،مصطفی،محبوب عالم،قیصر،غضنفر عباس،شرافت علی،عدنان شاہد پکڑے گئے پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مبینہ ایف آئی اے انسپکٹر را سلیمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -