نشتر ہسپتال، سابق اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی رضا کی دوبارہ تعیناتی کاامکان

نشتر ہسپتال، سابق اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی رضا کی دوبارہ تعیناتی کاامکان

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان کے سابقہ اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر علی رضا کی ایک بار پھر نشتر ہسپتال میں تعیناتی کا امکان ہے واضح رہے کہ وہ پہلے نشتر ہسپتال ملتان میں بطور اے ایم ایس ایڈمن اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے لیکن انہیں نشتر کے کچھ افسران (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کی جانب سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا اور ا سیکرٹری ہیلتھ کی ڈسپوزل پر لاہور بھیج دیا گیا تھا اب چونکہ نشتر ہسپتال کی تمام تر انتظامیہ تبدیل ہو چکی ہے تو ایک بار پھر ان کی نشتر ہسپتال میں تعیناتی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری ہو جائے گا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -