برن سنٹر،پیڈ سرجری شعبہ قائم کرنیکا فیصلہ، فنڈز ریلیز

برن سنٹر،پیڈ سرجری شعبہ قائم کرنیکا فیصلہ، فنڈز ریلیز

  

 ملتان(وقائع نگار)جنوبی پنجاب کے عوام کی سنی گئی پاک اٹالین برن سنٹر ملتان میں پیڈ سرجری کا شعبہ قائم کرنے کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں 18 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں واضح رہے کہ یہ منصوبہ سال 2018 سے زیر التوا تھا اس منصوبے کے لئے کچھ ماہ قبل ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ  نے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائی تھی جس کے بعد اس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا اور اب اس ہسپتال میں بچوں کا الگ وارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہاں یہ بات بھی(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 واضح رہے کہ اس سے قبل جو بھی جلے ہوئے بچے لائے جاتے تھے انہیں چیک اپ کرنے کے بعد نشتر ہسپتال کے شعبہ پیڈ سرجری وارڈ نمبر تین میں ریفر کر دیا جاتا تھا کیونکہ پاک آتالین برن سنٹر ملتان میں ایک بھی پیڈیاٹرک سرجن تعینات نہیں ہے اس صورتحال کی وجہ سے بچوں کو اپنے علاج میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اگر کسی بچے کو یہاں داخل کر لیا جاتا تھا تو نشتر ہسپتال کے شعبہ پیڈ میڈیسن اور پیڈ سرجری کے ڈاکٹرز کو کال بھجوائی جاتی تھی کہ وہ یہاں آکر بچوں کا معائنہ کریں اور اپنی ماہرانہ رپورٹ دیں لیکن نشتر کی جانب سے ڈاکٹرز کال اٹینڈ ہی نہیں کرتے تھے اب فنڈز ملنے کے بعد پہلے مرحلے میں برن سنٹر میں پیڈیاٹرک سرجنز اور پیڈیاٹرک انستھیزیا کے ڈاکٹرز کو تعینات کی جائے گا اور اس کے بعد یہاں جلے ہوئے بچوں کا علاج معالجہ شروع کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -