ملتان، وہاڑی، خانیوال میں صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن

ملتان، وہاڑی، خانیوال میں صحت دشمن مافیا کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں نجی کالج کی کنٹین کو باسی خوراک کی سٹوریج، حشرات کی بھرمار ہونے پر 10 ہزار، خان ویلیج میں ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ماڈل ٹاؤن ملتان میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ایکسپائرڈ شوارما بریڈ استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح سبزی منڈی خانیوال میں بیکری پروڈکشن یونٹ کو کھلے رنگ کی ملاوٹ کرنے اور خوراک کو مناسب ٹمپریچر پر سٹور نہ کر(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
نے پر 15 ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاؤہ وہاڑی میں مربہ جات پروڈکشن یونٹ کو مربہ جات کی تیاری میں گلے  سڑے اور فنگس لگے پھل کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید لودھراں میں بیکری کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے اور خوراک میں کھلے اجزاء کا استعمال کرنے پر 11 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔