نہر تھری ایل بی سی بوہڑ والا سیکشن میں شگاف، کاشتکاروں کو بھاری نقصان افسروں کا سب انجینئر کیخلاف ایکشن لینے کا انکار، بچانے کی کوششیں تیز

    نہر تھری ایل بی سی بوہڑ والا سیکشن میں شگاف، کاشتکاروں کو بھاری نقصان ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) نہر تھری ایل بی سی بوہڑوالاسیکشن میں تعینات سب انجینئرطارق اعوان کے علاقہ میں گزشتہ رات پختہ نہرمیں شگاف پڑگیاہے جس سے کاشتکاروں کابھاری نقصان ہواہے دوسری جانب ٹیل کے کاشتکار پانی نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

کاشت کرنے سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ چندروز قبل بھی اسی نہرمیں شگاف پڑاتھا جس پر سب انجینئر کیخلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی تھی ذرائع کے مطابق مبینہ طورپرسب انجینئرطارق اعوان کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات اورسرکاری ڈیوٹی میں غفلت برتنے کی چارج شیٹ اورشوکاز نوٹس جار ی ہوئے تھے لیکن ایس ای انہارغلام محبوب ربانی نے تمام ترکاروائی ختم کرکے اسے سب انجینئربوہڑ والا سیکشن میں تعینات کردیاتھاجس کے عوض مبینہ طورپرتین لاکھ روپے بھی وصول  کیے تھے جس کی کاروائی اینٹی کرپشن بہاولپورمیں بھی زیرسماعت ہے ذرائع کے مطابق سب انجینئرطارق اعوان نے اپناچارج سنبھالتے ہی اپنی سابقہ کاروائیوں کوبرقرارکھتے ہوئے ایک موگے توڑ ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جورات کی تاریکی میں کاشتکاروں کے موگے توڑ تی ہے اورصبح مذکورہ  بالاسب انجینئرکاشتکاروں کوبلیک میل کرکے ان کیخلاف اندراج مقدمات کی دھمکیاں دے کربھاری مال بٹورتاہے بتایا گیا ہے کہ موصوف نے درجنوں کاشتکاروں کے موگے ٹمپرڈ ہونے کی ایک رپورٹ ایس ای انہارکوبھی بھجوائی ہے نہرمیں شگاف پڑنے پرایکسین انہاربہاولپورنے ایک تارجاری کی ہے جس میں سب انجینئرکوفوری شگاف بندکرنے کے علاوہ اس کی وضاحت کرنے کاحکم دیاگیاہے یہ بھی بتایاگیاہے کہ ایس ای انہارغلام محبوب ربانی نے اپنے چہیتے سب انجینئرطارق اعوان کوبچانے کیلئے ایکسین پردباؤڈالناشروع کردیاہے کاشتکاروں نے فوری طورپرسب انجینئرطارق اعوان کوتبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے۔

بہاولپور، بااثر شخص کا بزرگ پر وحشیانہ تشد د ویڈیو بھی بنانے کا انکشاف، پولیس کی ملزموں سے ڈیل، کمزور دفعات کا مقدمہ درج، اہل علاقہ کا شدید احتجاج، نعرے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) بااثر شخص کی شرمناک واردات منظر عام پر آگئی،72 سالہ بزرگ واحد بخش نمبردار کو تشدد کا نشانہ بنایا 

(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

اور اہم کاغذات اور رقم تقریباً 4100/4200 روپے بھی چھین لئے اور اپنے موبائل سے ویڈیو بناتا رہا ملزمان نے واحد بخش نمبردار کے مزارع دینا نائیک پر بھی تشدد کیا واحد بخش نمبردار نے ہائیکورٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور مہر خالد احمد میپکو حکام سے رجوع کرکے شہزاد جٹ وغیرہ کا سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ ختم کروایا بلکہ موقع پر لگی ہوئی ٹربائن اور ٹرانس فارمر وغیرہ بھی ہٹوادی تھیں اس رنجش کی بناء پر پر72 سالہ بزرگ واحد بخش نمبر دار چاہ کندائی چولستان تحصیل یزمان کو برہنہ کرکے زمین پر الٹا لٹا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا پولیس تھانہ مروٹ نے با اثر ملزمان سے ساز باز کرکے کمزور دفعات کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا شہزاد جٹ برہنہ تشدد کی موبائل سے ویڈیو بناتا رہا واضح رہے کہ ملکی مفاد کی خاطر واحد بخش نمبردار نے شہزاد جٹ وغیرہ کیخلاف قانونی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔  واحد بخش نمبردار نے منیجنگ ڈائریکٹر کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -