حقیقی آزادی کیلئے مارچ اب لازم ہوچکا ہے، عمران اسماعیل 

  حقیقی آزادی کیلئے مارچ اب لازم ہوچکا ہے، عمران اسماعیل 

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے مارچ اب لازم ہوچکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ قوم تیاری رکھے گوروں سے آزادی کے بعد اب گوروں کے غلاموں سے نجات کا وقت ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہاکہ قائد کے پاکستان کو بچانے کے لیے کپتان کی کال پر بھرپور باہر نکلنا ہے، ہوسکتا ہے اسی ہفتے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

لانگ مارچ ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کرپشن، لاقانونیت کے بت ہمیشہ کیلئے پاش ہوجائیں گے۔

عمران اسماعیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -