متوقع لانگ مارچ، سندھ سے  اسلام آباد کیلئے پولیس روانہ

    متوقع لانگ مارچ، سندھ سے  اسلام آباد کیلئے پولیس روانہ

  

کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ روکنے کے لیے سندھ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے پولیس کی نفری روانہ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو شہداد پور ریلوے اسٹیشن سے اسپیشل ٹرین میں روانہ کیا گیا، اسلام آباد روانہ کیے جانے والے 900 اہلکار شہدادپور میں محکمانہ کورسز کیلیے آئے تھے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سندھ سے اسلام آباد ایمرجنسی ڈیوٹی پر روانہ اہلکاروں کا خرچ وفاق برداشت کرے گا جب کہ اہلکاروں کو فی کس 800 روپے لائن خرچ دیا گیا ہے۔

پولیس روانہ

مزید :

صفحہ اول -