آج جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، نثارکھوڑو 

   آج جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، نثارکھوڑو 

  

 کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینٹر نثاراحمدکھوڑو نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی گیارویں برسی پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں سختیاں اور تشدد برداشت کیا مگر جھکنا قبول نہیں کیا۔اتوارکوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے تکالیف برداشت کرکے بھی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک میں آج جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آج تک جمہوریت اور جمہوری قوتوں کے خلاف سازشیں اور جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مگر تمام جمہوری قوتیں مل کر سازشوں کا مقابلہ کرکے جمہوریت کو مزید مضبوط کرینگے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مضبوط جمہوریت میں ہے اور ہم چاہتے ہیں کے ملک میں جمہوریت کا تسلسل اور عوام کی حق حاکمیت، آئین کی عملداری اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رہے۔

مزید :

صفحہ اول -