عمران خان کے ساتھ نوجوانوں کی اسٹریٹ پاور ہے،پرویزخٹک
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے سوریا خیل میں چیئرمین ریاض لالہ کی رہائش گاہ پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا پیغام پہنچانے والے سب خواہش مند کارکنوں کو پارٹی میں عہدے دینے کی ہدایت جاری کی ہے کیونکہ ان سب کو آگے ہمارے لئے کام بھی کرنا ہے۔ میں عوام کے ترقیاتی کاموں کے لئے بہت سوچ و بچار کرتا ہوں اور تمام محکموں کے فنڈز پر نظر رکھتا ہوں اور ہر محکمے سے اپنے ضلع نوشہرہ کے لئے فنڈز لاتا ہوں محکمہ اوقاف سے بھی نوشہرہ فنڈز لاتا ہوں۔ افسوس کی بات ہے کہ بیرونی قرضے لینے کی صورت میں عوام پر گرانی لانی پڑے گی۔ اور عمران خان نے آئی ایم ایف سے قرضے لینے سے انکار کر دیا تھا۔کیونک عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے عوام پر مہنگائی نہی پاسکتا لیکن عمران خان کے خلاف سازش کی گئی عمران خان کے ساتھ نوجوانوں کی اسٹریٹ پاور ہے۔ اور جس کے ساتھ نوجوان ہو ان کو کوئی شکست نہی دے سکتا۔ عمران خان ایک بیٹی بلے پر دستخط کرلیں تو دس کروڑ میں بلا بکتا ہے۔