چین بین الاقوامی سیاست میں اپنا کردار ادا کرے گا، بلاول بھٹو

  چین بین الاقوامی سیاست میں اپنا کردار ادا کرے گا، بلاول بھٹو

  

اسلام آ با د (این این آئی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کی رہنمائی میں چین اپنے عظیم ہدف کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔عالمی سیاسی، معاشی و معاشرتی ڈھانچے کی تبدیلیوں کے پیش نظر سی پی سی کی بیسویں قومی کانگرنس کا انعقاد ہوا۔ مجھے یقین ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی رہنمائی میں چین بین الاقوامی سیاست اور عالمی امن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔اتوار کے روز  چینی میڈ یا  کے مطا بق متعدد ممالک کی سیاسی شخصیات نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ شی جن پھنگ کی نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تصور کی روشنی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  چینی عوام کی رہنمائی  کرتے ہوئے جامع جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور دوسرا صد سالہ ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگی اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے چینی عوام کی ہمہ گیر نشا? الثانیہ کو عمل میں لانے کے ساتھ عالمی ترقی کو بھی فروغ دے گی۔لاوس کے صدر مملکت نے کہا کہ لاوس شی جن پھنگ کے پیش کردہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو، عالمی سکیورٹی انیشیٹو اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ان اقدامات سے بھرپورفائدہ اٹھاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کو اہم ثمرات ملیں گے، جن سے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیرکرنے  اور دوسریصد سالہ ہدف تک بڑھنے میں مدد ملے گی۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -