گرے لسٹ سے نکلنے کے معیشت پر مثبت اثرات ہونگے، معاشی ماہرین

گرے لسٹ سے نکلنے کے معیشت پر مثبت اثرات ہونگے، معاشی ماہرین

  

کراچی(این این آئی) معاشی ماہرین کاکہنا ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی رفتار تیز ہونے کے امکانات ہیں اور براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ پورٹ فولیو انویسٹمنٹ بھی بڑھے گی اور توقع ہے ملکی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہونگی اور اسٹاک مارکیٹ انڈیکس بہتر ہونا شروع ہوگا۔اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نام نکلنے سے جہاں پاکستان ممکنہ معاشی پابندیوں کے خطرات سے بچ گیا ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ بھی بہتر ہوگی۔اب پاکستان کے لیے درآمدات و برآمدات کی نئی راہیں کھلنے کے ساتھ ترسیلات زر میں اضافہ متوقع ہے۔

معاشی ماہرین 

مزید :

صفحہ اول -